تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

صدموں سے نجات کیلئے پرسکون نیند انتہائی ضروری قرار

نیند انسانی صحت میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے اور پرسکون نیند انسان کو دن بھر کی تھکن، صدمات، جذباتی اثرات سے نجات دلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

حالیہ تحقیق میں محققین نے کہا ہے کہ انسانی صحت میں بہتری کےلیے نیند بے حد ضروری ہے کیونکہ جب انسان نیند لے رہا ہوتا ہے تو دماغ اپنی صفائی کے عمل سے گزر رہا ہوتا ہے جو دماغی صدمات اور جذباتی تاثرات سے بچاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے یہ انکشاف جرنل آف نیوٹروٹروما میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انسان پرسکون نیند نی لے تو دماغ صفائی نہیں کرپاتا جس کے باعث صحت میں خرابی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

متوازن اور غیر متوازن نیند، ذہنی اور دماغی صحت سے متعلق کی گئی تحقیق میں رضاکاروں پر مختلف اقسام سمیت ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

محققین نے تحقیق کے دوران دماغ کی صفائی کرنے والے سسٹم گلیمفیٹک کی بھی جانچ کی اور اس دوران اس کا حجم، ،مقام اور دماغ میں کام کرنے کی صلاحیت کو دیکھا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر گلیمفیٹک کام کرنا چھوڑ دے تو دماغ میں بننے والا فضلہ صاف نہیں ہوسکے گا اور اندر ہی جمع ہوتا رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں دماغ چند دنوں تک تو کام کرے گا مگر اس کے بعد یہ ہنگامہ مچا دے گا کیوں کہ فضلہ صاف کرنے کے مقابلے میں دماغ فضلہ زیادہ بناتا ہے، اس کی صفائی نہ ہونے کے سبب انسان دماغی دیگر بیماریوں میں بھی گھرنے لگتا ہے۔

ماہرین اپنی تحقیق میں مزید کہا ہے کہ پرسکون نیند ٹراما، جذباتی ٹھیس سے باہر نکلنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -