جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

نجکاری کیلئے پی آئی اے کی تنظیم نو کا کام تیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو کے لئے ماہر تجربہ کار فرمز سے درخواست طلب کرلیں ، کارپوریٹ اور لافرمز پی آئی اے کی تنظیم نو کا پلان مرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کیلئے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو کا کام تیز کردیا گیا ، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ قانونی اور کارپوریٹ فرمز کی خدمات حاصل کرے گی۔

پی آئی اے کی تنظیم نو منصوبے کی ماہر تجربہ کار فرمز سے درخواست طلب کرلی گئی ہے، کارپوریٹ اور لافرمز پی آئی اے کی تنظیم نو کا پلان مرتب کرے گی۔

- Advertisement -

پی آئی اے شعبہ کنٹریکٹ مینجمنٹ کو 6 اکتوبر تک درخواستیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیت ریسٹکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات طلب کرلی گئیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کیلئے مختلف منصوبوں پر مالی مشیر سے تجاویز لی جائیں گی ، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔

پی آئی اے کے تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضاجات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں