اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’سدھو موسے والا بھائی تھا، دو دن میں بدلہ لیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آنجہانی گلوکار سدھو موسنے والا کے قتل کا بدلہ دو دن میں لینے کا اعلان کردیا گیا جس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے انتقام والی پوسٹ گینگسٹر نیرج بوانا کے نام سے منسوب ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سدھو کی موت کا بدلہ جلد لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی انتقامی پوسٹ کے مطابق ’سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔‘

- Advertisement -

گینگسٹر نیرج بوانا ان دنوں قتل اور تاوان کے متعدد مقدمات میں تہاڑ جیل میں قید ہے لیکن ان کے بندے بھارت کے کئی شہروں میں موجود ہیں۔

فیس بک کی اس پوسٹ میں واضح نہیں کہ یہ پوسٹ کس کی جانب سے لکھی گئی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے سرے اسی گینگسٹر سے مل رہے ہیں کیونکہ اس میں نیرج بوانا کو ٹیگ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں