بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

میجر(ر) احمد وسیم کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میجر(ر) احمد وسیم کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، نور العین قاضی نے 28 ستمبر کو ساتھیوں کے ہمراہ احمد وسیم کو گزری سے اغوا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی سی آئی اے پولیس نے حساس اداروں اور سی پی ایل سی کے ہمراہ ناظم اباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے تاوان کی غرض سے اغوا ہونے والے میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کے اغواہ برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔

ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے بتایا کہ اغواء کار نور العین قاضی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 28 ستمبر 2024 کو مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو گزری خیابان سحر بلال مسجد فیز-VII، ڈی ایچ اے سے اغواہ کیا گیا تھا۔

انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اہل خانہ سے 20 کروڑ روپے کیش اور سونے کے بسکٹس تاوان میں مانگے تھے تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد اے وی سی سی پولیس نے 29 تاریخ کو سی پی ایل سی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ ناظم آباد کے علاقے میں کاروائی کر کے مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو باحفاظت بازیاب کروایا تھا جبکہ اغواہ کار موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو آج گرفتار کیا گیا ہے، جس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں