اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکی شہریوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، خصوصی پرواز کراچی سے سیکڑوں امریکیوں کو لیکر آج روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل ہیں وہیں پاکستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے عارضی طور پر اندرون و بیرون پروازیں معطل کردیں تھیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کراچی ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج روانہ ہوں گے، لیکن اس سے قبل ان کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی گئی۔

خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے 300 مسافر امریکا جائیں گے، مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے مکمل سینیٹائز کیا گیا۔

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپسی

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی خصوصی پرواز کے ذریعے امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سمیت 135 امریکی شہریوں کو شکاگو روانہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں