بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ کے ریلیز کو 9 برس مکمل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ’پی کے‘ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے روزانہ 100 پان چبائے تھے۔
فلم میں انہوں نے ایک ایلین (کسی اور سیارے کی مخلوق) کا کردار بڑی کامیابی سے نبھایا۔
انہوں نے ہر سین کے لیے پان چبائے اور کچھ شوٹنگ کے دنوں میں تو انہوں نے تقریباً 100 پان استعمال کیے تاکہ ہونٹوں کا رنگ برقرار رہے۔
اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے ہونٹ فلم کے دوران کافی عرصے تک چمکدار سرخ رہے۔ اس مقصد کے لیے ایک پان والا ہمیشہ سیٹ پر موجود رہتا تھا۔
یاد رہے کہ 19 دسمبر 2014 کو تھیٹر پر ریلیز ہونے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما، آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت، سنجے دت، سوراب شکلا اور بومن ایرانی شامل تھے۔
ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی یہ فلم عامر خان اور انوشکا کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔