ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے محاصل کے اعداد و شمار جاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر نے مالی سال جولائی تا دسمبر محاصل کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، گزشتہ سال ریفنڈز53ارب تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً90 فیصد زائد ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے6ماہ میں ریونیو کی بلند ترین سطح کو حاصل کیا، پہلی ششماہی میں2204ارب روپے کانیٹ ریونیوحاصل کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ6ماہ کےمقرکردہ ریونیو ہدف کا99.7 فیصد ہے، پہلے6ماہ کا نیٹ ریونیو پچھلےسال کے مقابلےمیں5فیصد زائد ہے، انکم ٹیکس کی مد میں816ارب روپے حاصل ہوئے۔

ایف بی آراعلامیہ کے مطابق سیلزٹیکس915ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی127ارب اور کسٹمز ڈیوٹی336ارب روپے رہی، جبکہ بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں10ارب حاصل ہوئے۔

ایف  بی آر  حکام کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ دسمبر میں ریونیو508ارب رہا جو مقررکردہ ہدف کے مقابلےمیں97.7فیصد رہا، پچھلے سال دسمبر کے ریونیو469ارب کے مقابلےمیں8.3فیصد زائد رہا۔

اس کے علاوہ دسمبر2019کے ریونیو کےمقابلے میں39ارب روپے زائد ریونیو حاصل ہوا، جولائی تا دسمبر کے ریونیو میں ماہ دسمبر کا حاصل کردہ ریونیو سب سے زیادہ رہا، رواں مالی سال جولائی تا دسمبر102ارب روپے کےریفنڈز جاری ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق پچھلے سال ریفنڈز53ارب تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً90 فیصد زائد ہے، وزیراعظم کورونا ریلیف پیکج کے42ارب کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریفنڈز اضافہ کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ ایف بی آر نے یکم جنوری2021سے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں