تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ حکومت انٹرنیٹ سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا، یہ اقدام ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ سندھ حکومت انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیو نکہ اس کی وجہ سے نوجوان بالخصوص طلبہ کو نقصان ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس اب ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے، اگر سندھ حکومت فیصلہ واپس لے گی تو یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔

سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی ہوئی تھی تاہم اب اس استشنیٰ کو ختم کیا جارہا ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کو یکم جولائی سے 19.5 فیصد سیلز ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد 2 سے چار ایم بی اسپیڈ والی انٹرنیٹ سروس کا بل 1500 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ماہانہ پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں