11.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کابینہ کا تعلیمی شعبے کے حوالے سے انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی کابینہ نے تعلیمی شعبے کے حوالے سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر پہلی بار کسی خاتون کو تعینات کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے محکمہ تعلیم جدہ میں منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر پہلی بار کسی خاتون کو تعینات کیا گیا ہے اور منال اللھیبی اس سے قبل وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے منال اللہیبی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر تعلیم یوسف البنیان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان

منال اللہیبی کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کا ان پر اعتماد قومی خدمات کی انجام دہی مزید لگن کے ساتھ کرنے میں معاون ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں