پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اکشے کمار کے منہ پر تھپڑ مار کر تھوکنے والے شخص کیلیے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کو زوردار تھپڑ رسید کرنے والے شخص کیلیے 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’اوہ مائی گاڈ 2‘ کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ریاست اتر پردیش کی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ ہندو پریشد نے اعلان کیا کہ جو بھی شخص سُپر اسٹار کے گال پر زوردار تھپڑ رسید کرے گا اُسے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

راشٹریہ ہندو پریشد کے مطابق اداکار کے منہ پر تھوکنے والے کو بھی انعام دیا جائے گا، اس نے فلم میں بھگوان شیوا کے دوت کا کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے جذبات مجروح کیے۔

متعلقہ: اکشے کمار کو اسپتال میں دورانِ علاج کس فلم کی آفر آئی؟

ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اس سلسلے میں احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے اکشے کمار کے پتلے اور فلم کے پوسٹرز کو نذر آتش کیا جبکہ سنیما گھروں کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔

تنظیم کے صدر گووند پراشر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ملک بھر میں ’اوہ مائی گاڈ 2‘ کی نمائش کو بند کر کے اس پر ہمیشہ کیلیے پابندی عائد کی جائے۔

یاد رہے کہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی ’اوہ مائی گاڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں اداکار نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ سیکوئل میں ان کے ساتھ نامور فنکار پنکج ترپاٹھی اور اداکارہ یامی گوتم اسکرین پر نظر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں