ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چاول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

چاول کی عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ تھائی لینڈ اور ویتنام سمیت چاول برآمد کرنے والے اہم ممالک میں اس کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

چاول کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں بڑے پیمانے پر اناج بھیجنے والے ملک بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ عالمی سطح پر اس کی سپلائی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

بھارت نے گزشتہ سال ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمدات پر پابندی عائد کی اور مختلف درجات کی ترسیل پر ڈیوٹی عائد کردی تھی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں عدم استحکام پیدا ہوگیا جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری تھا۔

- Advertisement -

چاول کے دوسرے بڑے برآمد کنندگان ممالک تھائی لینڈ اور ویتنام کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے مقامی صارفین کو بڑھتی ہوئی برآمدات سے نقصان نہ پہنچے، چاول برآمد کرنے والے ملک کے لیے سپلائی پر پابندی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا ناقابل قبول ہے۔

وہ کون سی اہم وجوہات اور واقعات تھے جس کے پیش نظر چاول کی بیرون ملک سپلائی متاثر ہوئی

20جولائی کو بھارت نے چاول کی برآمدات روک دی، یہ ایک ایسا اقدام تھا جس سے دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کی ترسیل تقریباً نصف ہوگئی۔

ماہ جولائی میں ویتنام جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ ملک ہے نے فوڈ ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ہندوستان کی جانب سے پابندی کے باوجود اثر نہ پڑے۔
اسی ماہ بھارت کی جانب سے غیر باسمتی سفید چاول کی برآمدات پر پابندی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تقریباً دو ملین میٹرک ٹن سپلائی کے معاہدے منسوخ ہوگئے۔

ویتنام اور تھائی لینڈ سے برآمد شدہ چاول کی قیمتیں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ ہندوستان کی برآمدات پر پابندیوں نے سپلائی کے بارے میں گہری تشویش کو جنم دیا۔

بھارت نے مویشیوں کے چارے کی صنعت میں استعمال ہونے والے چاول کی چوکر کی برآمد پر 30نومبر تک پابندی لگا دی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے چاول کی دوبارہ برآمدات پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ ملک کو چاول کے ذخیرے کو بڑھانا چاہیے اور وہ بھارت کے ساتھ سپلائی کا معاہدہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ فلپائن دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چاول درآمد کرنے والا ملک ہے۔

یکم اگست کو تھائی لینڈ اور ویتنام میں چاول کے برآمد کنندگان نے جو دوسرے اور تیسرے بڑے برآمد کنندگان ہیں، اگست کی ترسیل کے لیے تقریباً نصف ملین میٹرک ٹن کے فروخت کے معاہدوں پر بات چیت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں