ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی دو معروف اور پرکشش شخصیات اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار اسی ماہ ستمبر کے آخری ایام میں شادی کرنے جارہے ہیں، شادی کی تقریبات دہلی سے شروع ہوں گی اور اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ممبئی میں ختم ہوجائیں گی۔
ذرائع سے ملنے والی تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ شادی کی رسم ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں ہوگی، تاحال ریچا اور علی نے اس حوالے سے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
ان دونوں کو سال 2020ء میں شادی کی تقریب منعقد کرنا تھی تاہم کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث ان تقریبات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
پچھلے مہینے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے کہا تھا کہ شادی ہوجائے اس سال ہوجائے گی، کسی طرح سے کرلیں گے۔
واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا 2015ء سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے تعلق کے متعلق 2017میں تصدیق کی تھی۔