تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رچا چڈھا نے کلائی پر شوہر کے نام کا ’ٹیٹو‘ بنوالیا

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی رچا چڈھا اور علی فضل پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رچا چڈھا نے اپنی کلائی پر شوہر ’علی‘ کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

رچا نے مہندی کے روز شوہر کے نام کا ٹیٹو جس میں اردو میں لکھا علی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل رچا نے اپنے دائیں ہاتھ پر والدین کے نام لکھوائے تھے اب انہوں نے بائیں ہاتھ کی کلائی پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے۔

رچا اور علی کے ترجمان کے مطابق دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے وہ شادی کی تقریبات کا انعقاد نہیں کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو بھارتی اداکار جوڑی شادی کے بندھن میں بندھیں انہوں نے دہلی اور لکھنؤ میں اپنی شادی کے استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔

بالی ووڈ کی اس مشہور  جوڑی کی شادی میں ایوشمان کھرانہ، وکی کوشل، ودیا بالن، ہما قریشی، کرن جوہر، سنجے دت اور تاپسی پنو ، ہریتک روشن صبا آزاد سمیت کئی نامور ستاروں  نے شرکت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -