12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ریچا چڈھا نے کس لیجنڈری اداکارہ سے متاثر ہو کر ’ہیرا منڈی‘ میں کردار ادا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا نے ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں کردار کیلیے حامی بھرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

ریچا چڈھا کے مطابق انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ میں کردار کیلیے مینا کماری المعروف ’ٹریجڈی کوئین‘ کی شاندار پرفارمنس کو دیکھا اور پیروی کرنے کی کوشش کی۔

ویب سیریز میں بالی وڈ اداکارہ ‘لاجو‘ نامی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کلاسک فلم ’پاکیزہ‘ میں مینا کماری کے کردار نے کافی متاثر کیا اور اسی سے مجھے تحریک ملی۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’ہیرا منڈی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

انہوں نے بتایا کہ پاکیزہ میں مینا کماری کے کردار کو غور سے دیکھنا، ان سے سیکھنا اور اس سے سبق لینا ہیرا منڈی کی شوٹنگ سے پہلے میرے لیے ایک تبدیلی کا تجربہ رہا۔

ریچا چڈھا نے کہا کہ مینا کماری کے کردار میں ایک خاص گہرائی ہے جو میں ویب سیریز میں ادا کرنے کی کوشش کی، یہاں تک کہ میں نے اپنی آواز پر بھی کام کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں کسی سینما لیجنڈ کے نقش قدم پر چل رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’لاجو‘ کے کردار کے ذریعے مینا کماری کو خراج تحسین پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے نامور فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے بارے مین پیشگوئی کی تھی کہ اس میں عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ’ہیرا منڈی‘ انڈیا کی طرف سے دنیا بھر کیلیے ’نارکوس‘ اور ’اسکویڈ گیم‘ کی طرح بہترین پیشکش ثابت ہوگی۔

متعلقہ: فردین خان کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی؛ ’ہیرا منڈی‘ کے مزید 4 کرداروں کا اعلان

’اسکویڈ گیم‘ کے بارے میں بات کریں تو یہ 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اور اس کی کہانی خطرناک کھیلوں کے گرد گھومتی ہے۔ اسی طرح ’نارکوس‘ میں گواڈالاجارا کارٹیل کے عروج کو بیان کیا گیا۔

یکم مئی سے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نظر آئیں گے۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں