بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کم کرایہ دینے پر نوجوان کو قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : رکشہ ڈرائیور نے300 روپے کم کرایہ دینے پر چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کرڈالا جبکہ واقعے میں باپ شدید زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق معاشرے میں عدم برداشت کی تمام حدود پار پوگئی ، اٹک میں تھانہ سٹی کی حدود اعوان شریف میں کاشف نامی نواجون نے اسپتال جانے پر رکشہ ڈرائیور کو دو سو روپے کرایہ دیا، جس پر رکشہ ڈرائیور نے پانچ سو روپے کا تقاضا کیا تو نوجوان نے انکار کردیا۔

نوجوان کے انکار کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے جھگڑا شروع کردیا تاہم مقتول اور کشہ ڈرائیور کے جھگڑے کے معاملہ کو مقامی لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا تھا۔

- Advertisement -

لیکن رکشہ ڈرائیور عمر نے اپنے دوست شانو سے مل کر گھر کے پاس نوجوان پر چھریوں کے وارکردیے، جس کو بچانے کے لئے اس کا والد آیا تو دونوں باپ بیٹے پر ملزمان نے چھریوں کے وار کئے۔

جس کے نتیجے میں بیٹا 37 سالہ کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد منیر شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بدقسمت نوجوان کاشف جو کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈسپنسر تھا اور اس کی 9دن قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس کا علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں