ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہل کار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہل کار کی پٹائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ڈیفنس 26 اسٹریٹ پر ایک رکشہ ڈرائیور کی بدمعاشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس اہل کار پر تشدد کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، ٹریفک پولیس اہل کار کو سڑک پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک پولیس اہل کار کو مارتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک اہل کار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم رکشہ ڈرائیور اسے مارتا رہا، آس پاس جمع لوگ بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

دوسری طرف ٹریفک پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو فوری انکوائری اور کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک اہل کار کے درمیان لڑائی کس بات پر شروع ہوئی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں