سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔
اس کے بعد 47 سالہ کو آپٹس اسٹیڈیم سے براہ راست اسپتال لے جایا گیا۔
پونٹنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لنچ بریک میں کمنٹری باکس سے چلے گئے تھے لیکن ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بھی تھے۔
سابق بلے باز دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ فی الحال اسپتال سے واپس نہیں آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔