اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈیک کیس میں عالمی بینک کے فیصلے سے پاکستان کو بڑا ریلیف ملا ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔
Reko Diq:Stay order by World Bank tribunal on $ 6 Bn award vs Pakistan is great relief.Meanwhile PM directs to fully support GOB for accelerated dev of mineral sec in a transparent manner,structured system, best tech,involve local investors,develop own HR #PakistanMovingForward
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 18, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کوکان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات دی ہیں ،کان کنی کی ترقی، منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔