اشتہار

اوورسیز کو ووٹ کا حق، عمران خان نے ان چیمبر اپیل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز کو ووٹ سے متعلق درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراض کیخلاف ان چیمبر اپیل کر دی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بنیادی حقوق کا معاملہ ہےدرخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے زمرے میں آتی ہے۔

استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست کو نمبر لگایا جائے اور سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

- Advertisement -

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، اوورسیز کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے، حکم دیاجائےکہ آئندہ عام انتخاب میں اوورسیزسہولت سےووٹ ڈال سکیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، نادرااوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں قومی اسمبلی نےاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں