بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

رنکو سنگھ کی ویٹرز کو رقم بانٹنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی ویٹر اور عملے کو دل کھول کر رقم بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرکٹر رنکو سنگھ کی ویڈیو کسی شادی کی تقریب کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ نقدی کے بنڈل کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ویٹروں میں رقم تقسیم کررہے ہیں۔

ویڈیو میں شیف اور ویٹر سمیت عملے کے ارکان قطار میں کھڑے ہیں اور ایک ایک کرکے رقم وصول کرتے ہوئے کرکٹر کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

رنکو سنگھ کے رقم بانٹنے کے بعد جو پیسے بچے وہ واپس رکھ لیے۔

ویڈیو کا صحیح وقت اور مقام واضح نہیں لیکن کچھ رپورٹس کے مطابق یہ ان کے گھر کسی تقریب کا پرانا کلپ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین رنکو سنگھ کی سخاوت کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب خدا آپ کو کچھ دیتا ہے تو مہربان رہنا نہ بھولیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت سے کھلاڑیوں کے برعکس جو کرکٹ میں شہرت حاصل کرنے کے بعد بدل جاتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ یہ یوپی کی شادیوں کی روایت ہے، جہاں تقریبات کے دوران کپڑے اور پیسے دوسروں میں تقسیم کرنا عام ہے۔‘

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رنکو سنگھ جلد ہی 25 سالہ رکن پارلیمنٹ پریا سروج کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں