ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، پولیس رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پولیس رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وہاں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پولیس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

پولیس کی اس جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کے پتھراؤ اور تشدد سے 52 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر نوشیروان علی، ایس پی رورل حسن جہانگیر، ایس پی پلان اینڈ پیٹرول ڈاکٹر سمیع ملک سمیت اسلام آباد پولیس اور معاون فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایس ایچ اوگولڑہ کی گاڑی کو بھی آگ لگائی گئی۔ پنجاب پولیس اور ایف سی کی تین گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیوں کو آگ لگا کر تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کے شیشےتوڑے گئے۔ آئی جی اسلام آباد نے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں