اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

افسران کی غلطی سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیاجاسکتا،محکمہ خوراک سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ افسران کی غلطی سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے افسران کوگندم ریلیز کے لیے رشوت لینے پر نوٹس لے لیا جس میں کہا گیا ہے کہ گندم میں رکاوٹ ،رشوت طلب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔محکمہ خوراک نے مختلف شہروں میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کے احکامات بھی دے دیے۔

محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلور ملز کوگندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گندم ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے پر افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محکمہ خوراک سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ کنٹرولرز شہید بینظیرآباد،مٹیاری،جامشورو ہدایت پر عمل نہیں کر رہے،افسران کی غلطی سے آٹےکی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

سندھ حکومت کا 7ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ رواں ہفتے 4 مئی کو کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں محکمہ خوراک،اینٹی کرپشن کے افسران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں 7 ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں