اشتہار

نوجوانوں کو سگریٹ سے دور رکھنے کیلئے برطانوی وزیراعظم کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ملک بھر میں سگریٹ کی خریدو فروخت پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا۔

  غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت آئندہ آنے والے وقتوں میں سگریٹ کی خرید وفروخت پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم رشی سونک ایسے اقدامات متعارف کرانے کی تیاریاں کررہے ہیں کہ جن سے آئندہ آنے والی نسل پر سگریٹ خریدنے پر پابندی لگ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا جس کے مطابق یکم جنوری 2009 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کو تمباکو فروخت کرنے پر پابندی ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ

اس حوالے سے برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں اور 2030 تک سگریٹ نوشی سے پاک رہنے کے ہمارے عزائم کو پورا کریں۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے اسپتال میں ڈاکٹروں سے ملاقات نہ کرنے پر لوگوں پر 10 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، رشی سوناک گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران اس بات کا اعلان کرچکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں