اشتہار

بھارتی نژاد رشی سونک کے "برطانوی وزیراعظم” بننے کی راہ ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی سیاست میں اہم بریک تھرو، بورس جانسن کے بعد پینی مورڈنٹ ٹوری پارٹی لیڈرکی دوڑ سے باہر ہوگئیں جس کے بعد رشی سونک کنزرویٹو پارٹی کےنئے سربراہ منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد رشی سونک کنزر ویٹو پارٹی کےنئے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد ان کے برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

رشی سونک سے قبل سابق وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم بننے کے لئے میدان میں اترے تھے تاہم سابق وزیر خزانہ رشی سونک سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔

- Advertisement -

بورس جانسن کے بعد پینی مورڈنٹ ٹوری بھی برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوئیں تاہم انہیں کنزرویٹو ارکان کی حمایت حاصل نہ ہوسکی جس کے بعد وہ بھی پارٹی لیڈر کی دوڑ سےباہرہو گئیں۔

یاد رہے کہ رشی سونک بورس جانسن کے دور میں برطانوی وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد لزٹرس کو برطانوی وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا جنہوں نے حال ہی میں مہنگائی پر قابو نہ پانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ صرف دو ماہ قبل اراکین نے رشی سونک کے بجائے لزٹرس کو منتخب کیا تھا جنہیں اراکین پارلیمنٹ میں زیادہ حمایت حاصل تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں