تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ایران سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ

اسلام آباد : ایران میں کرونا وائرس سے 5 افراد کی ہلاکتوں کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان حکومت نے تافتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے تفتان بارڈرسےیومیہ ہزاروں زائرین پاکستان داخل ہوتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تافتان بارڈر سے روز ہزاروں زائرین پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تاہم پاک ایران تافتان بارڈر پر کرونا سکریننگ کے انتظامات نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے تافتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے ، تافتان بارڈر پر تعیناتی کیلئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم روانہ کردی گئی ہے ، ڈاکٹرز کی6 رکنی ٹیم کوئٹہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تافتان روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم تافتان بارڈر پر زائرین کی ا سکریننگ کرےگی جبکہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کااضافی عملہ اور اسلام آباد سے تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی ٹیم بھی تافتان بھجوانےکافیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی ٹیم تافتان بارڈر پرتعینات عملےکو اسکریننگ کی تربیت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا اسکریننگ کے انتظامات کوئٹہ ایئرپورٹ پر کیےگئےہیں، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کوعملےکی شدیدکمی کاسامناہے ، ایئرپورٹ،زمینی سرحدپرسینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کاعملہ تعینات ہوتاہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق طورخم،تفتان بارڈرپرتعیناتی کیلئے عملےکی بھرتیاں جاری ہیں، بھرتیاں مکمل ہونےپرعملہ تعینات کیاجائےگا جبکہ اسلام آبادایئرپورٹ پروفاقی اسپتالوں کاعملہ تعینات ہے۔

مزید پڑھیں : ایران میں کروناوائرس سے 5افراد کی موت کی تصدیق

خیال رہے ایران میں کورونا وائرس سے 5اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 28ہوگئی، کروناوائرس سے اموات قم اوراطراف کے علاقوں میں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت نے ایران میں کرونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عراق اورافغانستان نےایرانی باشندوں کی آمد ورفت محدودکردی ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزارت صحت کے حکام نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایرانی شہر قم میں ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وائرس سے فوت ہونے والے مریض عمر رسیدہ تھے جبکہ کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -