اشتہار

کروناوائرس کا خطرہ، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن انتظامیہ مزید متحرک ہوگئی، ایئرپورٹس سے مسافروں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اور دیگر کوائف جمع کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا، جبکہ عملے کو دوران ڈیوٹی ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس منیجرز کو نئے فیصلے سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور دوران ڈیوٹی سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

ہیلتھ کاؤنٹرز، تھرمل اسکینر اور تھرمل گنزکی کارکردگی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت سامنے آئی ہے۔ امیگریشن کاؤنٹرز پر تسلسل کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک متاثرہ مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا وفاق سے ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کروناوائرس کی افزائش کو روکنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں