تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے والی نوجوان پاکستانی ٹیم کی حمایت میں آگئے۔

سیریز میں ناکامی کی وجہ سے شائقین نوجوان ٹیم سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار کپتانی کے ساتھ ساتھ بیٹنگ لائن کو بھی قرار دے رہے ہیں۔

اس پر محمد رضوان نے نوجوانوں پر اپنی بے پناہ حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں رضوان نے لکھا کہ میں پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر پختہ یقین رکھتا ہوں، مضبوط رہو، ان نقصانات کو اپنے اندر کی آگ کو بھڑکانے دو، سخت محنت کرتے رہو اور یقین رکھو تم چیمپئن ہو، تم شاندار واپسی کرو گے۔

شارجہ میں کھیلی جا رہی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز جیت کر افغانستان سیریز میں نہ صرف فیصلہ کن برتری بلکہ پاکستان سے پہلی بار سیریز جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس شکست کے بعد پاکستانی کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

شاداب خان نے افغانستان کے خلاف دوسرے میچ اور سیریز میں شکست کی وجہ ناکام بیٹنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم رنز اسکور کیے جو شکست کی وجہ بنے۔ پاور پلے میں اگر تین وکٹیں گر جائیں تو پھر میچ میں واپسی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ افغانستان کی ٹیم ان کنڈیشنز میں مضبوط حریف ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز کے لیے ریگولر قومی کپتان بابر اعظم، ان فارم محمد رضوان، لاہور قلندرز کو چیمپئن بنانے والے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو آرام دیا گیا تھا اور ٹیم میں ان کی جگہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چار نئے کھلاڑیوں صائم ایوب، احسان اللہ، زمان خان اور طیب طاہر کا ڈیبیو کرایا تھا۔ تاہم اب تک کھیلے گئے دو میچز میں سوائے احسان اللہ کے کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

Comments

- Advertisement -