پاکستان سپر لیگ کے لیگ اسٹیج سے باہر ہونے پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم برا کھیلے اور آج ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔
کراچی کنگز سے یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق اپنا اسکواڈ تشکیل دیا تھا، بدقسمتی سے کنڈیشنز ہمارے حق میں نہیں گئیں، دوسری ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ غلطیاں درست کرنے کیلئےابھی 2 میچز باقی ہیں، گزشتہ 4 سیزن میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا، پورے ٹورنامنٹ میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔
پاکستان کے وائٹ بال کپتان نے کہا کہ اگر میں کہوں کے مجھ پر پریشر نہیں ہے تو یہ جھوٹ ہے، جانتے ہیں بری کارکردگی پر لوگ ہم سے ناراض ہیں، کوئٹہ جیتے، ملتان جیتے یا کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں پاکستان ٹیم میں سب کھلاڑی بابر اور فخر بن جائیں، موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں بہترین ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔
کراچی کنگز کا زوردار پنچ، ملتان سلطانز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا