کراچی: جنوبی افریقی بیٹرمیتھیو بریٹز نے کہا ہے کہ محمد رضوان پہلے سلو کھیلے پھر رفتار تیز کردی، انکی اننگز نے حیران کردیا ہے۔
پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پروٹیز پلیئر میتھیو بریٹز نے قومی کپتان محمد رضوان کی اننگز کی تعریف کی ہے، انھوں نے کہا کہ پہلے رضوان سست کھیل رہے تھے اور پھر رنز بنانے کی رفتار تیزکردی تھی۔
انھوں نے نے کہا کہ میں نے کافی کچھ سیکھا ہے، محمد رضوان ایک فائٹر کھلاڑی ہیں، سلمان علی آغانے بھی شاندار بیٹنگ کی ہے۔
محمد رضوان کے کراچی سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے
جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹز نے پاکستان کے نائب کپتان کی اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلمان علی آغا کی شاٹس سلیکشن بہت عمدہ تھی۔
خیال رہے کہ پروٹیز کیخلاف ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغانے شاندار سچنریاں اسکور کیں، دونوں نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت بنائی۔
محمد رضوان نے 122ناٹ آؤٹ اور سلمان علی آغا نے 134رنز کی شاندار اننگز تراشی، دونوں نے شعیب ملک اور محمد یوسف کی شراکت کا ریکارڈ توڑا ہے، شعیب اور محمد یوسف نے بھارت کے خلاف 2009 میں 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔