تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رضوانہ تشدد کیس : سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد : سیشن عدالت نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

سیشن عدالت نے سومیا عاصم کے ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سول جج کی اہلیہ ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں شامل تفتیش ہوئی تھیں، ملزمہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم نے خصوصی ٹیم کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

جج کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بچی ہمارے گھر پر ملازمہ نہیں تھی اور نہ کام کرتی تھی، بچی کی امداد کے طورپر اس کے والدین کو اب تک 60 ہزار روپے بھیجے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ سومیہ عاصم کا کہنا تھا کہ پیسے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے موبائل سے آن لائن بھیجے تھے، بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا اسے اسکن الرجی تھی، بچی کے سر پر چوٹ کیسے لگی ہمیں نہیں معلوم۔

Comments

- Advertisement -