منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

رضوان نے شاہین آفریدی کے ’بال‘ کاٹ دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بال کاٹ دیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد رضوان کی جانب سے اپنے بال کاٹنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ایک کرسی پر براجمان ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹنے میں مصروف ہیں۔

شاہین آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا کوئی ایسی چیز ہے جو رضوان نہیں کرسکتا، کراچی ٹیسٹ کے سنچورین اور میچ بچانے والے کی صلاحیت کی کوئی حد نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے بال کاٹنے پر محمد رضوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حسنین سب سے اچھے بال کٹنگ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں