جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سڑک اور سمندر میں چلنے والی حیرت انگیز موٹر سائیکل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ایک شہری نے ایسی حیرت انگیز موٹر سائیکل تیار کی ہے جو سڑکوں کے علاوہ سمندر میں بھی چل سکتی ہے، یہ کارنامہ سندھ پولیس کے سابق اہلکار علی محمد میمن نے انجام دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں علی محمد میمن اپنی اس شاندار کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔

مچھلی کے شکار کے شوقین علی محمد میمن اس موٹر سائیکل سے اپنا شوق بھی پورا کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بائیک ریسکیو کے کام بھی آسکتی ہے۔

- Advertisement -

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کو بنانے کا خیال مجھے گزشتہ سال بارش کے موقع پر آیا کیونکہ بارش کے دوران میں انڈر پاس کے پاس کھڑا تھا اور اس میں پانی بھرا ہوا تھا جس سے گزرنا ناممکن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے اور اس کا انجن بھی واٹر پروف ہے، اس کے دونوں جانب کیپسول لگائے گئے ہیں جو اسے پانی میں ڈوبنے نہیں دیتے یہ سمندر میں دو میل تک سفر کرسکتی ہے۔

سندھ پولیس کے سابق اہلکار علی محمد میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کامیابی کے بعد میرا ارادہ ہے کہ اب میں اسے ہوا میں بھی اڑاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں