تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دلہن کے ٹوئٹ نے برسوں سے خراب سڑک راتوں رات تعمیر کروا دی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دلہن کے ایک طنزیہ ٹوئٹ نے سالوں سے خراب سڑک راتوں رات تعمیر کروا دی۔

شہر پریاگ راج کے علاقے کنئہانی کی رہائشی نقوش فاطمہ نے گھر سے متصل سالوں سے خراب سڑک بنوانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو شادی میں مدعو کیا۔

نقوش فاطمہ نے ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں مگر اس سے پہلے میرے گھر سے متصل سڑک بنوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک پر سالگرہ منانے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

دلہن نے لکھا کہ آپ اور باراتی کچی سڑک سے شادی میں آئیں گے تو ہمیں اچھا نہیں لگے گا۔

نقوش فاطمہ کے ٹوئٹ پر یوگی ادتیہ ناتھ نے نوٹس لیا اور راتوں رات سڑک کی تعمیر کروا دی جس سے اب علاقہ مکین کافی خوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -