اشتہار

روڈ ٹو مکہ منصوبہ، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کےحوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور سعودی عرب کے نائب وزیرداخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

معاہدہ حجاج کیلئے امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک ٹرمینل سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص کیا جائے گا، روڈٹومکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین کا کسٹم اورامیگریشن پاکستان میں ہوگا۔

پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشین سے استثنیٰ ہوگا اور عازمین مختصروقت میں سعودی ایئر پورٹس سے رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں