جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہمی کے لئے تیاریاں جاری ہے، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر نے بتایا عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادایئرپورٹ پر 8 سے 10 کاونٹر الاٹ کیے جائیں گے، عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

سعودی امیگریشن کےعملے کا وفد آئندہ چند روز میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کرے گا۔

گزشتہ سال40ہزارسےزائدعازمین نےروڈٹومکہ منصوبےکےتحت استفادہ کیاتھا ، عازمین کی رہنمائی اوران کی مددکیلئےخصوصی ڈیسک بھی قائم کی جارہی ہے،ایئرپورٹ منیجر

اسلام آبادسےتمام پروازیں روڈٹومکہ منصوبےکےتحت مدینہ اورجدہ کیلئےآپریٹ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں : اس سال کون سے ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہیں؟

یاد رہے وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں