کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری آج کراچی میں آج اجتماع سے خطاب کریں ‘ وطن واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بادشاہت کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کاکینیڈا سے کراچی پہنچے تو ان کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ اسقبال کیا۔
خواجہ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ن لیگ کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ملک میں بادشاہت کے قیام کے راستےہموار کیے جارہےہیں‘ دہشتگردی کا کلچرپنجاب سے ہوتاہواملک کےدیگرحصوں میں پہنچا ہے۔
وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کی حمایت میں پانامہ کیس میں بیان دینے کے لیے قطری شہزادوں کی آمد پران کا کہنا تھا کہ قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سندھ سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں اور سندھ کے ثقافتی دن پر انہوں نے اہلیان سندھ کومبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری آج نشترپارک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔