کراچی: اپنی گاڑی میں لمبی ڈرائیو یقیناً ایک دلچسپ اور سنسنی خیز تجربہ ہے اور یہ تجربہ اس وقت اور دلچسپ ہوجاتا ہے جب یہ سفر کراچی سے استنبول تک کا ہو۔
جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا یہ سفر واقعی کراچی سے لے کر استنبول تک کا ہے یعنی 10 ہزارکلومیٹرکی لانگ ڈرائیو، ہے نا دلچسپ۔
پاکستان میں پہلی بار موٹر کلب آف پاکستان اور کراچی گلائیڈنگ کلب کے اشتراک سے ایک انتہائی منفرد ایڈونچر ٹوور کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس منفرد روڈ کے شرکاء تجربہ کریں گے وسیع و عریض میدانوں، بلند و بالا پہاڑوں، بل کھاتی سڑکوں، وادیوں اور جھیلوں کے پاس سے گزرنے کا ، ایک ایسا سفر جس کے بارے میں صرف خواب میں ہی سوچا جاسکتا ہے۔
یہ ایڈونچرٹوور کراچی سے ستمبر کے وسط میں روانہ ہوگا اورایران کے راستے بام، یزد، تہران، تبریز، کاپادوکیہ اورانقرہ سے ہوتا استنبول پہنچے گا۔
یہ انتہائی دل آویزاوردلچسپ سفر ستمبر کے وسط سے شروع ہوگا، یہ قافلہ 30 گاڑیوں پرمشتمل ہوگا اور24 دن میں 9 شہریوں سے گزرتا ہوا استنبول پہنچے گا۔