کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی،شہری نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے مزاحمت پرفائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت الیان عرف خضر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں فدا نامی شہری بھی زخمی ہوا ہے، فرار ملزم کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
دوسری جانب سچل پولیس کی خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں دوہرے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں سپر ہائی وے، جمالی پل کے قریب دوہرے قتل کرنے والا مرکزی ملزم سعید ولی گرفتار کر لیا گیا۔
اسٹریٹ کرائمزمیں قتل کے 65 میں سے 18 کیسز ٹارگٹ کلنگ کے نکلے!
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ٹیم نے دوہرے قتل کے اس کیس کو جدید تکنیکی سہولیات کی مدد سے حل کیا۔