کراچی: بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والا شہری 25 سیکنڈ میں لٹ گیا، واردادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں گبول ٹاؤن گودھرا چوک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، 25 سیکنڈ میں شہری سے ایک لاکھ کیش رقم کیسے چھینی گئی۔
واردادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واقعہ گزشتہ روز گبول ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا تھا۔
شہری بینک سے گھر پہنچا ہی تھا کہ ملزمان عقب سے آگئے، شہری نے جلدی سے چابی نکالی اور اندر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایک ملزم نے دوڑ کر شہری کو پکڑا اور رقم چھیننے لگا۔
مزاحمت کرتا دیکھ کر دوسرے ملزم نے پستول نکالی اور کیش رقم لوٹنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں تینوں ملزمان کے واضح طور پردیکھے جاسکتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔