تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کیا یہ افراد ڈاکٹرز ہیں؟ جنوبی افریقہ میں انہونی ہوگئی

کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ میں مسلح افراد نے ہیلتھ انسپکٹر کا روپ ڈھار کر سپر مارکیٹ سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے انسانوں کو مشکل سے دوچار کیا ہوا ہے وہیں ڈکیتوں کے ایک گروہ سے کرونا کی وبا کو موقع غنیمت جانتے ہوئے ایک سپر مارکیٹ سے نقدی لوٹ لی۔

ڈکیٹی کی یہ واردات جنوبی افریقہ میں واقع سپرمارکیٹ میں پیش آئی جہاں 4 مسلح افراد نے کرونا وائرس سے بچاو کا حفاظتی لباس زیب تن کیا اور ہیلتھ انسپکڑ بن کر سپرمارکیٹ میں داخل ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان سکون سے چلتے ہوئے مینجر کے روم میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور سے تجوری سے ساری نقدی لوٹ کر آرام سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ نہیں کی اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -