کراچی: شہر قائد میں فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے 5 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل پولیس نے فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 5 کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مین روڈ سیکٹر 6 بی نزد صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس نے ایک رکشہ اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پکڑا گیا ڈکیت گینگ فیکٹریوں میں وارداتیں کرتا تھا، جن سے 3 پستول، 30 بور لوڈ میگزین، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل یونیک، ایک رکشہ اور چھیننے ہوئے 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔
آن لائن منشیات نیٹ چلانے والے کارندوں کو ایس آئی یو نے کیسے پکڑا؟ امان اللہ، عزیز پٹھان کون ہیں؟
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیاض عرف فیضو ولد غلام حیدر، رفیق ولد کالو ( زخمی)، محمد زاہد ولد محمد بخش، فلک شیر ولد اللّٰہ دتہ، اقبال ولد غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ عباسی اسپتال روانہ کیا گیا۔