مظفرگڑھ : ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ظفرگڑھ کے علاقے ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی مسلح ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا تھا، ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی کی۔
حکام نے بتایا کہ فرانزک شواہد اکٹھے اورخاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
آر پی اوڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کو غیر سنجیدہ لینے پر ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عمران حمید کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
محمد سلیم نے ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ کو انکوائری افسرمقرر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔