ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیت 2 کروڑ روپے لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے گلشن اقبال میں بنگلے سے مبینہ طور پر2کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ گلشن اقبال بلاک4میں پیش آیا، ملزمان بنگلے سے مبینہ طور پر دو کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے وقت بنگلے میں تعمیراتی کام چل رہا تھا، مکین دوسرے گھر میں تھے، 3مسلح ملزمان سفید کار میں ڈکیتی کے لیے بنگلے پر پہنچے، بنگلے میں صرف چوکیدار اور مزدور کام کررہے تھے۔

- Advertisement -

ڈکیتی کے حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کمرے میں لگے دروازے کا لاک توڑ کر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بنگلے میں داخل ہونے کے بعد مسلح ملزمان نے الماری میں رکھے2کروڑروپے لوٹے، ملزمان جاتے وقت ڈی وی آربھی ہمراہ لے گئے، چوکیدار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

بنگلے کا متاثرہ مالک مقدمہ درج کرانے گلشن اقبال تھانے پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں