اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سگریٹ مہنگی ہوتے ہی ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 15 کارٹن چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

چینوٹ : ڈاکو ہول سیل کے تاجر سے سترہ لاکھ روپے اور سگریٹ کے پندرہ کارٹن چھین کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں سبزی منڈی کے باہر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ہول سیل کے تاجر سے سترہ لاکھ روپے اور سگریٹ کے پندرہ کارٹن چھین کرفرارہوگئے۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واردات میں ملوث ایک ڈاکو نے کلاشنکوف تھام رکھی تھی۔

علاقہ پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائےواردات پر پچیس منٹ بعد پہنچی تاہم پولیس نے واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں