تازہ ترین

جعلی پولیس افسران نے کروڑوں مالیت کا سونا کیسے لوٹا؟

ممبئی : بھارت میں پولیس نے3کروڑ مالیت کا سونا اور 25لاکھ روپے لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے، ملزمان نے خود کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران ظاہر کرکے تاجر کے گھر لوٹ مار کی۔

لٹنے والے تاجر کی فریاد پر ممبئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کو ان کے مزید تین ساتھیوں کی بھی تلاش ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی مذکورہ واردات 23 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب ہوئی، جس میں ڈاکو حساس ادارے کے افسران کا روپ دھار کر راجستھان کے علاقے جالور کے رہائشی سونے کے تاجر کے گھر میں چھاپہ مارنے داخل ہوئے۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے پوری طرح ایکٹنگ کرتے ہوئے گھر کے مالک سے تمام کاغذات اور بل منگوا کر چیک کیے، یہاں تک کہ سوالات پوچھنے پر ملازمین پر تشدد کیا گیا ان میں سے دو کو ہتھکڑیاں بھی لگا دیں۔

ڈاکوؤں نے ملازمین سے سونے کی سلاخوں اور نقدی کو خالی بیگ میں ڈالنے کو کہا، ملامین نے انہیں پولیس افسران سمجھ کر جیسا وہ کہتے رہے وہ کیا۔ جس کے ڈاکو سارا مال سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت50سالہ محمد فضلو گلگت والا، 37سالہ محمد رضی اور رتناگیری کے کھیڈ سے تعلق رکھنے والی عورت وشاکا مدھوڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ وشاکا مدھوڈے نے خود کو بھی افسر ظاہر کرنے کا بہانہ کیا اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔

اس ملزمہ کے خلاف پہلے بھی چیک باؤنس کرنے کا مقدمہ درج ہے اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2.5 کلو سونا اور 15 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی تاحال قبضے میں نہیں لی گئی۔

Comments

- Advertisement -