ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کی گرلز اسکول میں دوران تدریس لوٹ مار، ویڈیو اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکوؤں نے درس گاہوں کو بھی نہ بخشا اور کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ایک گرلز اسکول کو تدریس کے اوقات کے دوران لوٹ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں عملاً ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے اور ان کے حوصلے بلند اور ضمیر اتنے پست ہوچکے ہیں کہ اب کوئی درس گاہ بھی ان کی دست برد سے محفوظ نہیں رہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ڈاکو دندناتے ہوئے تدریس کے اوقات میں ایک اسکول میں داخل ہوئے۔ بے حس ڈاکو اساتذہ اور طالبات کو لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے کلاسوں میں اساتذہ اور طلبہ دونوں کے بیگز اور جیبوں کی تلاشی لی اور 20 مہنگے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

بے خوف ڈاکوؤں نے اسکول کے ہر آفس اور کلاس میں موجود عملے اور طالب علموں سے لوٹ مار کی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں