جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹی کو مزاحمت پر گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں والد لڑکی کو نوکری کے بعد گھر لے کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے انہیں روکا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو قتل کیا اور فون اور پرس لے کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ تھانہ ستی کی حدود میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

دوسرے واقعے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گواہی دینے پر بااثر افراد نے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تشدد کرنے والوں میں پولیس کانسٹیبل کا بیٹا بھی شامل ہے، محنت کش کی درخواست پر دو روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے والد کا بتانا ہے کہ نوجوان نے چند روز قبل ملزمان کے خلاف چوری کے مقدمے میں گواہی دی تھی، ملزمان نے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ڈی پی او نے نوجوان پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں