کراچی : گارڈن میں مسلح ملزمان نے بیکری دھاوا بول دیا، کیش اور موبائل فون لوٹنے کے بعد ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن بھی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک ہی بیکری پر ایک ہی گروہ کی مسلسل وارداتیں جاری ہے ، مسلح ملزمان کیش، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔
ملزمان جاتے جاتے ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن بھی ساتھ لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
گارڈن کے علاقے میں مشہور بیکری چین پر مسلح ملزمان کا دھاوا، کیش کاونٹرخالی کردیا، موبائل پرس چھینے کے بعد انڈے ڈبل روٹی پاپے اور مکھن بھی ساتھ لے گئے، تو پھر کیا سوچا آپ نے @PoliceMediaCell ؟ @NKMalazai @khalid_pk @Samarjournalist pic.twitter.com/fIV8Cg2n3p
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) June 17, 2022
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان صبح 9 بجے ایک موٹرسائیکل اور رکشے پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر بیکری کے تمام ملازمین کو یرغمال بنایا۔
ملزم تقریبا 15 منٹ تک بیکری کے اندر لوٹ مارکرتے رہے،ایک ملزم کیش کاونٹر خالی کرتا رہا دوسرا مارٹ کا سامان اٹھاتا رہا۔
بیکری مالک کے مطابق ملزمان نے پانچوں ملازمین کے موبائل فون اور پرس بھی چھینے جبکہ کیش کاونٹر پر موجود گذشتہ روز کی سیل بھی لوٹ لی گئی۔
مالک کا کہنا تھا کہ یہی ملزمان اسی بیکری پر کئی مرتبہ واردات کرچکے ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔