جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کراچی:جرائم پیشہ عناصر نے کورئیر کمپنی کے ملازم کو بھی نہ بخشا، انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر نے کورئیر کمپنی کے ملازم کو بھی نہ بخشا اور ملزم اپنی موٹرسائیکل کھڑی کر کے کوریئر رائیڈر کی موٹرسائیکل لے اڑا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ کمرشل میں انوکھی واردات ہوئی ، جہاں ملزم اپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں لگا کر قیمتی پارسل سے بھری کوریئر کمپنی کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔

واردات زمزمہ کمرشل لین 9 فیز 5 میں کی گئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں ملزم کو پہلے موٹر سائیکل پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ملزم نے موٹرسائیکل کھڑی کرکے اطراف کامکمل جائزہ لیا اور موقع دیکھ کر کوریئرکمپنی کی موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کورئیر کمپنی کے بیگ میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کا سامان موجود تھا، رائیڈر کی جانب سے پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں