جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ویڈیو فوٹیجز: رکشہ گینگ کی بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے آئی فون لوٹ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ گینگ نے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کر ڈالی ہے، لٹیروں نے نقد رقم کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے قیتمی موبائل فون لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو کراچی کے علاقے سحر کمرشل ڈیفنس فیز 7 میں رکشہ گینگ نے ایک بڑی ڈکیتی کی ہے، مسلح لٹیرے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے موبائل اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہیں، جن میں مسلح لٹیروں کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واردات آج دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب کی گئی ہے۔

متاثرہ دکان دار کا کہنا تھا کہ4 سے 5 ملزمان رکشے میں آئے اور اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنا کر دکان کے اندر موجود ایک کمرے میں بند کر دیا۔

دکان دار کا کہنا تھا کہ واردات میں 17 لاکھ روپے کیش اور قیمتی موبائل فون لوٹے گئے ہیں، لوٹے ہوئے تمام موبائل فون کی قیمتیں تھے، اور زیادہ تر آئی فون لوٹے گئے ہیں۔

فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دو لٹیرے گاہک کے روپ میں اندر داخل ہو کر موبائل فون دیکھنے لگے، اس کے بعد تین مزید آئے اور انھوں نے پستول نکال کر لوٹنا شروع کر دیا۔

فوٹیج کے مطابق لٹیرے دکان کے شیلف سے قیمتی موبائل فون کے ڈبے اتار اتار کر جمع کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی شہر لٹیروں کی جنت بن گیا ہے، دن دہاڑے موبائل فون کی دکان پر بڑی کارروائی کر کے لٹیرے آسانی سے فرار ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں